کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے کسانوں کو کھاد پر سبسڈی، زرعی قرضوں پر بینک مارک اپ میں کمی، روئی کے بیج اور سفید مکھی کیڑے مار ادویات پر سبسڈی اور مقامی طور پر تیار ٹریکٹر پر سیلز ٹیکس سبسڈی فراہم کرنے کے لیے زراعت پیکیج کی منظوری دے دی۔

کورونا وائرس سے متعلق امدادی پیکیج 12 سو ارب روپے میں سے زراعت پیکیج چھوٹے اور میڈیم انٹرپرائزز (ایس ایم ای) اور زراعت کے لیے 100 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصول برائے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔

پیکیج کے تحت کھادوں کی خریداری پر کاشتکاروں کو تقریباً 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں