حکومت نے بیرون ملک کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی میتیں پاکستان لانے کی اجازت دے دی۔

وفاقی حکومت کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے تمام ایئر لائنز، چارٹر فضائی کمپنیوں اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کو آگاہ کردیا ہے۔

میت منتقلی کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایس او پیز پر عملدرآمد کو لازمی قرار دیا گیا ہے جس کے مطابق میت کی فضائی منتقلی کے لیے سیل کردہ تابوت جبکہ میت کی منتقلی پر مامور متعلقہ عملے کے لئے ڈس انفکیشن سمیت حفاظتی اقدامات لازمی ہوں گے۔

بیرون ملک سے میت مسافر طیارے کے کارگو یا کارگو طیارے میں لائی جاسکے گی، منتقلی کے لیے میت کو مخصوص کیمیکل میں بھگوئے دو کپڑوں میں لپیٹنا اور متعلقہ مردہ خانے اور ملک سے جاری کردہ سرٹیفکیٹ بھی لازمی ہوگا۔

تبصرے (0) بند ہیں