دو ماہ سے زائد عرصے بعد تفتان میں تجارتی گزرگاہوں کو کھول دیا جس کے ساتھ ہی پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ڈھائی ماہ قبل ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ان تجارتی گزرگاہوں کو بند کیا گیا تھا اور بعدازاں پاکستان میں عالمی وبا پھیلنے کے بعد بندش میں توسیع کی گئی تھی۔

تفتان میں زیرو پوائنٹ گیٹ دوبارہ کھولنے کے بعد تجارتی گزرگاہوں سے اجناس کی درآمدات کے علاوہ، اشیائے خورونوش اور ایل پی جی گیس ٹینکرز سے لدے 17 ایرانی ٹرالر پاکستان میں داخل ہوئے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں