لاہور ہائیکورٹ میں کورونا کے کیسز سامنے آنے کے بعد مزید سخت ہدایات جاری

مئ 14 2020

ای میل

لاہور ہائی کورٹ میں کورونا کے چند کیسز سامنے آنے کے بعد مزید سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

عدالتی ریکارڈ کے بغیر کسی بھی پولیس اہلکار یا افسر کو ہائی کورٹ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، عدالت کی جانب سے طلب کرنے پر پولیس و دیگر محکمہ جات کے افسران و اہلکار متعلقہ لا افسر کے ہمراہ عدالت عالیہ لاہور میں داخل ہو سکیں گے۔

سائلین کا عدالت عالیہ میں داخلہ مکمل طور پر بند ہوگا، صرف عدالت کی جانب سے سمن کردہ افراد ہائی کورٹ میں داخل ہو سکیں گے۔

سرکولر کے مطابق ہائی کورٹ ججز، اسٹاف، وکلا اور سائلین کو کورونا وبا سے بچانے کے لیے یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔