حکومت سندھ نے صوبے میں متعدی امراض کے 6 ہسپتال بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ صحت کی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ دسمبر 2020 تک 88 اسکیمیں مکمل کی جائیں گی۔

متعدی امراض کے ہسپتالوں کے حوالے سے چیف سیکریٹری سندھ نے بتایا کہ کراچی میں 400، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 200 بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز ہسپتال بنائے جائیں گے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ متعدی امراض کے ہسپتالوں کے لیے ماہر کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا جبکہ کورونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں 400 بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز ہسپتال جلد فعال کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں