وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کا عوام کی زندگیوں پر منفی اثر پڑا ہے اور اس غیر معمولی صورتحال میں ہمیں بھوک اور وبا کی روک تھام کے حوالے سے حفاظتی اقدامات میں توازن برقرار رکھنا ہے۔

انہوں نے ایک مرتبہ دہرایا کہ ہماری آبادی کو جس قدر خطرہ لاک ڈاؤن سے ہے اس سے کہیں زیادہ بھوک و افلاس ہے۔

اجلاس میں شرکا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کہ لاک ڈاؤن کورونا کا حل نہیں بلکہ عارضی اقدام ہے اور حکومت اپنے فیصلے زمینی حقائق اور عوام کی حالت زار دیکھ کر کرے گی۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

تبصرے (0) بند ہیں