حکومتِ سندھ نے صوبے میں وبائی امراض کے علاج کے لیے 6 ہسپتال بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

فیصلہ چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ اور صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو کی صدارت میں ہوئے اجلاس میں کیا گیا جس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گا کہ دسمبر 2020 تک 88 اسکیمیں مکمل کی جائیں گے۔

چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں 400 ، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپور خاص اور شہید بینظیر آباد میں 2، 2 سو بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز ہسپتال بنائے جائیں گے۔

اجلاس میں لمز جامشورو میں آئی سی یو کی اپگریڈیشن کے لئے 18 کروڑ روپے کی بھی منظوری دی گئی۔

چیف سیکریٹری سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس صورتحال کے پیش نظر محکمہ صحت کو تمام فنڈز جاری کیے جارہے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت عذرا پیچوہو نے کہا کہ انفیکشنز ڈیزیز اسپتال کے لیے ماہر کنسلٹنٹ مقرر کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی میں 400 بستروں پر مشتمل انفیکشنز ڈیزیز اسپتال جلد فعال کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ پیرامیڈیکل اسٹاف کے ٹریننگ کے لیے بھی ایک ادارہ بنا رہے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں