آزاد جموں و کشمیر حکومت نے کورونا وائرس کے کیسز تیزی سے بڑھنے کے بعد لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

وزارت داخلہ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ اور خطرناک حد تک تیزی سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی شرح کو دیکھتے ہوئے حکومت نے پیر سے منگل کی رات تک لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اب آزاد کشمیر میں مکمل طورپر لاک ڈاؤن ہو گا جیسا کہ اس سے قبل 23مارچ کو نافذ کیا گیا تھا۔

کابینہ کے رکن اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کے ترجمان ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی کے مطابق 26 مارچ سے 30اپریل تک کُل 60 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے تھے لیکن اس میں تیزی سے اضافہ ہوا اور 17مئی تک کیسز کی تعداد بڑھ کر 112 ہو گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں