سابق وزیر ریلوے اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سنئیر رہنما غلام بلور بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

غلام بلور کی بھتیجی اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی ثمر بلور نے کہا کہ علامات ظاہر ہونے پر بزرگ سیاستدان کا کورونا ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آیا۔

انہوں نے بتایا کہ غلام بلور کی طبیعت دو روز سے کافی خراب تھی تاہم اب بہتر ہے، انہیں فی الحال گھر پر ہی قرنطینہ کیا گیا ہے اور اہل خانہ کی جانب سے نجی ہسپتال منتقل کرنے پر غور جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں