لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس قاسم شاہ خان نے عیدالفطر پر کورونا وائرس کی وبا کے باعث بند کیے گئے پارکس اور تفریح گاہیں کھولنے سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے کہا کہ ‏کورونا کا معاملہ پہلے ہی سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے اور سپریم کورٹ کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کیس پر پہلے ہی سماعت کررہا ہے۔

چیف جسٹس قاسم شاہ خان نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ ‏کیا آپ مجھ سے بچوں کے مارنے کا لائسنس لینا چاہتے ہیں؟

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں