برطانوی محکمہ صحت کے سیکریٹری میٹ ہینکوک نے کہا کہ تقربیاً 17 فیصد لندن کے شہریوں جبکہ ملک کے باقی حصوں میں 5 فیصد افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

انہوں نے ایک تحقیق کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بڑے پیمانے پر عوام کو یہ جاننے کے لیے کہ ان میں کورونا وائرس ہے یا نہیں، انہیں بڑے پیمانے پر اینٹی باڈی ٹیسٹ کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 3 ہزار سے زائد کیسز منظر عام پر آنے کے بعد وہاں مجموعی تعداد 2 لاکھ 54 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں