امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس سے متعلق طبی محققین کے نتائج کو ’ٹرمپ دشمن بیان‘ اور ’سیاسی پذیرائی کا حربہ‘ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس سے متعلق طبی ماہرین کی وارننگ کو پیچھے دھکیل کر معاشی سرگرمیوں کو بحال کرنے کے خواہاں ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے دو مختلف طبی تحقیق کو اپنے بیانات سے متضاد سمجھتے ہوئے انہیں ’ٹرمپ دشمن بیان‘ قرار دیا۔

امریکی صدر نے نہ صرف تحقیق کی دریافتوں کو مسترد کیا بلکہ بغیر کسی ثبوت کے محققین کو ’سیاسی‘ قرار دے دیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں