کورونا وائرس کے باعث سینیئر صحافی فخرالدین سید پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق ہوگئے۔

وہ نجی چینل 92 نیوز سے وابستہ تھے اور گزشتہ 10 روز سے بخار اور سینے میں شدید تکلیف محسوس کررہے تھے۔

بعدازاں حالت تشویشناک ہونے پر انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

انہیں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں آئسولیشن میں رکھا گیا تھا اور پلازما کے ذریعے جان بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں انتقال سے ایک روز قبل انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں