حکومت خیبر پختونخوا نے اقلیتی برادری کو عبادات کرنے کی اجازت دے دی۔

اقلیتی برادری صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عبادات کریں گی۔

ایس او پیز کے مطابق عبادات کے وقت فرش پر کارپٹ وغیرہ نہیں بچھایا جائے گا، فرش کو پہلے اور بعد میں ڈس انفیکٹ کیا جائے گا جبکہ ہاتھ ملانے اور گلے لگنے سے پرہیز کیا جائے گا۔

ایس او پیز میں کہا گیا ہے کہ بزرگ اور چھوٹے بچے گھروں میں اپنی عبادات کا اہتمام کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں