اسلام آباد میں مختلف جامعات کے طلبہ نے حکومت، اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) اور وزارت تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے جو سمیسٹر رہ گئے ان کی فیس معاف کی جائے اور آن لائنز کلاسز ختم کرنے یا سب کو اس کی سہولت دی جائے۔

طلبہ نے کہا کہ ’ہم احتجاج کے لیے نہیں آئے لیکن ہمارے جائزہ مطالبات ہیں اور ان کی تکمیل کے لیے وزیر تعلیم اور چئیرمین ایچ ای سی کو درخواستیں دی لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہوا‘۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے شکایت سیل میں آن لائن بہت درخواستیں دی لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔

علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ’آن لائن امتحان میں لنک ڈاون ہونے سے کئی طلبہ پیپر جمع کروانے سے محروم رہ گئے جبکہ کئی طلبہ کو ایپس یا آن لائن کلاسزکا طریقہ کار نہیں آتا لیکن ہمیں فیسوں کے چلان پہنچا دیے جاتے ہیں‘۔

مزید پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں