عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ وہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن میں نرمی سے گریز کریے کیونکہ وہ ان 6 شرائط (نکات) میں سے کسی ایک پر بھی پورا نہیں کرتا جو احتیاطی تدابیر سے متعلق ہیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کو لکھے گئے مراسلے میں ڈبلیو ایچ او نے تجویز دی کہ ملک کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ’وقفے وقفے سے لاک ڈاؤن‘ نافذ کرے۔

7 جون کو لکھے گئے مراسلے میں پاکستان کے ڈبلیو ایچ او کے کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے لکھا ہے کہ کورونا وائرس ملک کے تقریباً تمام اضلاع میں پھیل چکا ہے اور بڑے شہروں میں کیسز کی اکثریت ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں