پارلیمنٹ ڈسپنسری انتظامیہ نے پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کیسز میں اضافے پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو خبردار کردیا۔

ڈسپنسری انتظامیہ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں عملے میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافے کی طرف توجہ دلائی گئی اور کہا گیا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کے کیسز میں اضافہ مستقبل میں تباہ کن نتائج دے سکتا ہے۔

مراسلے کے مطابق این آئی ایچ نے 382 کورونا ٹیسٹ کیے جس میں سے پارلیمنٹ عملے کے 67 افراد کے طبی نمونے مثبت آئے ہیں۔

پارلیمنٹ ڈسپنسری انتظامیہ کے مطابق پارلیمنٹ میں کورونا کیسز کے مثبت کیسز کی تعداد کی شرح 17 فیصد ہے

تبصرے (0) بند ہیں