حکومت پاکستان نے کورونا وائرس کی وبا سے متعلق لوگوں میں آگاہی پھیلانے، وبا سے متعلق اعداد و شمار جاری کرنے اور وبا سے متعلق دیگر معلومات تک عام افرد کی رسائی کے لیے خصوصی ایپلی کیشن (ایپ) متعارف کرائی تھی۔

حکومت نے جہاں کورونا سے متعلق ویب سائٹ متعارف کرائی تھی، وہیں (Covid-19 Gov PK) نامی موبائل ایپلی کیشن بھی متعارف کرائی تھی۔

مذکورہ ایپ کو استعمال کرنے والے صارفین کو ایپ پہلی بار درخواست کرتی ہے کہ وہ اپنے 30 سے 300 میٹرز کے درمیان تک رہنے والے کورونا کے مریضوں سے باخبر رہنے کے لیے ایپ کو ڈیٹا تک رسائی دیں۔

ساتھ ہی ایپلی کیشن کورونا کے مریض کو بھی یہ سہولت فراہم کرتی ہے کہ وہ اپنی لوکیشن کو نمایاں کرے تاکہ دوسرے لوگ ان سے باخبر رہ سکیں۔

اسی طرح مذکورہ ایپ میں دیگر بھی کئی فیچرز ہیں، تاہم ایپلی کیشن سیکیورٹی پر کام کرنے والے ایک فرانسیسی سیکیورٹی ریسرچر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بنائی گئی ایپ میں متعدد سیکیورٹی خامیاں ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں

تبصرے (0) بند ہیں