پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وبا اب کنٹرول سے باہر ہو جائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وبا کے باعث اب چیزیں ہمارے ہاتھوں سے نکل چکی ہیں، اب ہم وبا کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ اس نے ہمارے ساتھ کیا کرنا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ دو سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا گیا، شہباز شریف لندن سے ملک اس لیے آئے تھے کہ کورونا میں پاکستان کو ان کی ضرورت ہے اور نیب نے شہباز شریف کی وڈیو لنک کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

صوبائی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ قید میں اپنے باپ کی زندگی کی دعا کر رہا ہوں، اللہ سب کے والدین اس وبا سے محفوظ رہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا، دنیا نے پیک پر لاک ڈاؤن کیے اور ہم نے کورونا کے عروج پر سب کچھ کھول دیا، نئے پاکستان والوں کا جلد یوم حساب آنے والہ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں