معروف اداکار گوہر رشید اور فریال محمود سمیت دیگر اداکار اس وقت کورونا کی وبا کے پس منظر میں بنائی جانے والی فلم 'لاک ڈاؤن' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

فلم کے حوالے سے گوہر رشید نے ڈان سے بات کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ فلم کی کہانی رومانوی جوڑے کے گرد گھومتی ہے، جن کی زندگی کورونا کی وبا اور اس کے باعث لگنے والے 'لاک ڈاؤن' کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔

انہوں نے تصدیق کی کہ فلم کا نام 'لاک ڈاؤن' ہے اور اس میں عام افراد کو کورونا سے متاثر ہونے سمیت لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے جوڑے کی کہانی کو خوبصورت انداز میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات یہاں جانیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں