مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد نیک تمناؤں اور دعاؤں کے پیغامات ارسال کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 'طبیعت کی ناسازی کے سبب میں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو بدقسمتی سے مثبت آیا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پاکستان آنے کے بعد سے میں بہت زیادہ احتیاط کر رہا تھا اور طبی ماہرین کے مشورے پر سختی سے عمل پیرا رہا، نیب میں نظرانداز نہ ہونے والی پیشی کے سوا میں نے گھر سے باہر جانے میں سخت احتیاط برتی، میں نے خود کو گھر تک ہی محدود رکھا اور یہیں سے آن لائن اجلاس منعقد کیے۔'

شہباز شریف نے عوام سے بہت زیادہ احتیاط برتنے اور سماجی فاصلہ اختیار کرنے کی اپیل کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں