پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق اسپیر قومی اسمبلی ایاز صادق کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

ایاز صادق نے کورونا کی تصدیق ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سردار ایاز صادق کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ سردار ایاز صادق پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کا شمار پارٹی کے انتہائی بااعتماد، نظریاتی اور وفادار ساتھیوں ہوتا ہے۔

انہوں نے سردار ایاز صادق سمیت کوونا سے متاثرہ تمام افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں