ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا اور اراکین پارلیمان بھی اس سے محفوظ نہیں رہے جس کے باعث پارلیمینٹیرینز میں تشویش پائی جاتی ہے۔

چنانچہ رکن سینیٹ کہدہ بابر نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سینیٹ کا اجلاس مؤخر کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ ہاوس میں کورونا کے کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، قواعد کے مطابق بجٹ میں سینیٹ کا بہت اہم کردار نہیں ہوتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ بجٹ سے متعلق متعلقہ کمیٹیوں کے اجلاس جاری رکھے جائیں لیکن سینیٹ کا اجلاس موخر کیا جائے۔

تبصرے (0) بند ہیں