سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے 12 علاقے سیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ نعمان صدیق کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق سیل ہونے والے علاقوں میں لاڑکانہ شہر کا کھچی محلہ، شاہی بازار، بندر روڈ، مین بس اسٹینڈ، باڑہ علم روڈ رتوڈیرو، گوشت مارکیٹ، جلبانی محلہ، بازار روڈ، ریشم گلی، مرکزی بازار کے علاقے شامل ہیں جبکہ نوڈیرو کی مرکزی بازار اور الله والا چوک بھی سیل ہوگا۔

مذکورہ علاقے 17 سے 23 جون تک 7 روز کیلئے سیل ہونگے جبکہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں