نیشنل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر شہزاد اکبر نے انہیں بریفنگ دی۔

چیرمین این ڈی ایم اے نے تمام معلومات کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ اکہ کے پی کے میں تمام ایم ٹی آئی ہسپتالوں پر مریضوں کا بے تحاشہ رش ہے. ہم ہر ممکن اپنا تعاون برقرار رکھیں گے۔

انہوں نے کے لیے مزید وینٹیلیٹرز، آکسیجن اور بیڈز فراہم کرنے کی ہدایت کی ساتھ ہی ہسپتال انتظامیہ کے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں تمام میڈیکل سٹاف فرنٹ لائن پر کھڑا ہے جو قابل تعریف ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ہسپتالوں کو ماسک دیے گئے دوسرے مرحلے میں تمام ہسپتالوں کو وینٹی لیٹر اور آکسیجن فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت تیمور خان جھگڑا نے کہا کہ وزیراعلٰی خیبرپختونخوا کورونا کے حوالے سے مؤثر اقدامات اٹھارہے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی صحت کے شعبے کے لیے پہلی مرتبہ سب سے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں