وفاقی حکومت کی جانب سے 20 ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد حکومت سندھ نے مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدار نے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جامشورو کے علاقوں میں 14 روزہ لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں شامل علاقوں میں کھوسہ محلہ،بوباک ٹاؤن کا میمن محلہ اور تعلقہ سیہون کے وڈیرو بہار میمن کے قریب لورہائی گلی شامل ہیں۔

ڈی سی کے حکم کے مطابق ان علاقوں سے ضروری اشیا کی سپلائی کے علاوہ کوئی شخص باہر نہیں جاسکتا اور لاک ڈاؤن آئندہ 14 روز تک نافذ رہے گا۔

سکھر انتظامیہ نے بھی ایسی ہی پالسی اپنائی تاہم ڈپٹی کمشنر نے لاک ڈاؤن کے لیے مختلف علاقوں میں مختلف دورانیے کا انتخاب کیا۔

کچھ علاقوں میں 8 روزہ لاک ڈاؤن نافذ ہے جبکہ کچھ علاقوں سے 3 روز بعد لاک ڈاؤن ہٹالیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں