اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے زندگی بچانے والی دوا کی قلت کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا جسے کووِڈ 19 کے تشویشناک مریضوں کے علاج میں مددگار قرار دیا جارہا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈیکسامیتھازون نامی دوا کی قلت کی شکایات پر کارروائی کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ زندگی بچانے والی دوا ہے جو مارکیٹ میں سستے داموں دستیاب تھی اور وزارت صحت، طبی ماہرین اور بی بی سی کے اس اعلان کہ یہ دوا کووِڈ 19 کے مریضوں کی زندگی بچا سکتی ہے، یہ دوا مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہوگئی۔

تبصرے (0) بند ہیں