کراچی میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد شہر کے تمام 6 اضلاع کے مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی کے متعدد علاقوں میں 15 روز تک نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن پر آج 18 مئی کی شام 7 بجے سے عملدرآمد ہوگا۔

کمشنر کراچی کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران مندرجہ ذیل اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(ایس او پیز) پر عمل کیا جائے گا۔

  • لاک ڈاون کے دوران پابندی والے علاقوں میں کسی شخص کو ماسک کے بٖغیرآمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ان علاقوں کے رہائشیوں کی نقل و حرکت کو سختی سے محدود کیا جائے گا۔

  • صرف ایک شخص کو گھر سے باہر نکلنے اجازت ہوگی جو قومی شناختی کارڈ دکھاکر کر ضروری کھانے پینے کی اشیا یا فارمیسی سے خریداری کے لیے باہر نکل سکے گا۔

  • تمام کاروبار کسی امتیاز کے بغیر بند رہیں گے صرف اشیائے خورو نوش کی دکانیں اور فارمیسیز کو حکومت سندھ کے یکم جون کے نوٹی فکیشن کے مطابق کاروبار کی اجازت ہوگی۔

  • لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں دیگر صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے اور کھانے پینے کی کسی بھی قسم کی اشیا کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

  • ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، رکشہ، بس، ٹیکسی کریم ،اوبر ایئرلفٹ ، ایس ڈبلیو وی ایل سمیت ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

  • حکومت غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کے تعاون اور اپنے ذرائع سے ضرورت مند افراد کو راشن کی فراہمی کی ہرممکنہ کوشش کرے گی۔

تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں