کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث ضلع ملیر کی 7 یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔

یونین کونسل نمبر 3(کیٹل کالونی) میں روڈ نمبر 09، تمام کمرشل مارکیٹ علاقہ، گلشن حدید نمبر 6 میں فیز ون اور ٹو میں کمرشل مارکیٹ کا تمام علاقہ، یونین کونسل نمبر 5 (جعفر طیار) میں جناح اسکوائر، کمرشل مارکیٹ میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

علاوہ ازین یونین کونسل نمبر 1 میں (مظفر آباد) میں ڈی ایریا( مرکزی کمرشل مارکیٹ کے 50 بستروں کے ہسپتال سے 52 ونگ پاکستان رینجرز ونگ تک) اولڈ ایریا (مین کمرشل مارکیٹ روڈ)جیکب لائن (مین کمرشل مارکیٹ روڈ)، مجید کالونی سیکٹر ایک اور دو (مین کمرشل مارکیٹس) اور مظفر آباد رہری روڈ میں( مین کمرشل مارکیٹ ہسپتال اسپتال چورنگی سے حسن چورنگی تک) میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

یونین کونسل نمبر 3 (داؤد چورنگی) داود چورنگی سے 89 پیٹرول پمپ کی جانب مین کمرشل مارکیٹس، یونین کونسل نمبر4 (قائد آباد) میں مین قائد آباد، گوشت گلی، مرغی خانہ مین کمرشل مارکیٹ ،مجید پان والا علاقہ نزد موبائل مارکیٹ اور تمام موبائل مارکیٹس بند رہیں گی۔ تفصیلی خبر یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں