حکومت نے کل (20 جون) سے گوادر اور تربت کو چھوڑ کر تمام بین الاقوامی ہوائی اڈوں سے تمام بین الاقوامی پروازوں کو کام کرنے کے اجازت دی ہے۔

ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان عبد الستار کھوکھر کے جاری کردہ بیان کے مطابق بین الاقوامی پروازوں کی اجازت قابل اطلاق پابندیوں اور حدود سے مشروط ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ان پابندیوں اور حدود کا تعلق کورونا وائرس کے تناظر میں وضع کردہ پروٹوکول (ایس او پیز) سے متعلق ہیں۔

عبدالستار کھوکھر نے مزید کہا کہ تمام ایئر لائن آپریٹرز کے لیے متعلقہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پیز) کی پابندی لازمی ہوگی۔

مزید برآں ، کارگو، خصوصی اور گھریلو پروازیں بھی مذکورہ ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں گیں۔

اس سے قبل 17 جون کو وزیراعظم کے مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے تھا کہ 20 جون سے 25 فیصد ایئر اسپیس کھول رہے ہیں جس کے باعث دیگر تمام غیر ملکی پروازوں کو حسب معمول آپریٹ کرنے کی اجازت ہوگی۔

تبصرے (0) بند ہیں