وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی سربراہی میں کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے نئے طریقہ کار کی منظوری دی۔

کیبنٹ کمیٹی کی منظوری سے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان نے بتایا کہ ٹیکنیکل ورکنگ نے تمام ریسرچ کا جائزہ لینے کے بعد مکمل مشاورت کر کے تدفین کے طریقہ کار میں تبدیلی کی سفارش کی

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی میت کو غسل دیا جا سکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ لوکل گورنمنٹ کی تربیت یافتہ ٹیمیں تمام حفاظتی انتظات کے ساتھ میت کو غسل دیں گی اور مرد اور خواتین میت کو غسل دینے کے لیے متعلقہ جنس کی علیحدہ علیحدہ ٹیمیں ہوں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں