خیبرپختونخوا کے محکمہ صحت نے تمام ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز کو کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 20 فیصد بستر مختص کرنے، کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرنے، ہیلتھ سسٹم پر یومیہ بنیادوں پر ڈیٹا ڈالنے اور وبا سے متاثرہ افراد کی ہر ممکن دیکھ بھال یقینی بنانے کے لیے اضافی عملے کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تمام ایم ٹی آئز کو جاری پالیسی ہدایت کے عنوان سے جاری خط میں خیبر پختونخوا میڈیکل انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ 2015کی شق 7 کی ذیلی شق 2(اے) کے مطابق وزیر صحت ایم ٹی آئز کو پالیسی اور دیگر ہدایات جاری کرے گا۔

خط میں ایم ٹی آئز کو محکمہ صحت سے یومیہ بنیادوں پر ڈیٹا شیئر کرنے، تربیت یافتہ کلینیکل اور نان کلینیکل اسٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں