پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز) کو لاک ڈاؤن والے تمام علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی کردی۔

اس حوالے سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ٹرانسمیشن سسٹم کی صلاحیت 26 ہزار میگاواٹ تک بڑھادی گئی ، اس وقت 22 ہزار میگاواٹ سے زائد اوسط لوڈ کو کامیابی سے مستحکم کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ تمام تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ کورونا اسمارٹ لاک ڈاؤن کے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی اور ان علاقوں میں نقصان والے فیڈرز پر بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔

اس میں کہا گیا کہ یہ اقدام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور مزید کہا گیا کہ کنٹرول رومز نگرانی کررہے ہیں تاکہ شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جاسکے۔

تبصرے (0) بند ہیں