حکومت پنجاب نے 'اسمارٹ لاک ڈاؤن' میں 15 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کے سیکریٹری محمد عثمان نے کہا کہ تعلیمی ادارے، میرج ہال، ریسٹورانٹس، پارکس اور سینما گھر بند رہیں گے جبکہ سماجی اور مذہبی اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تمام کاروبار پیر سے جمعہ صبح 9 بجے سے شام 7 بجے تک کھلے رہیں گے۔

محمد عثمان نے مزید کہا کہ تمام دکانوں اور سبزیوں کی دکانیں اسی اوقات کے مطابق ہفتے کے دوران کھلی رہیں گئیں۔

تبصرے (0) بند ہیں