حکومت سندھ نے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 دن کی توسیع کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ہفتے میں دو دن کاروبار مکمل طور پر بند ہوگا اور ہفتے اور اتوار کو سبزی فروشی کے علاوہ کوئی کاروبار نہیں کھلے گا۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، بزنس سینٹرز، ایکسپو ہالز، عوامی مقامات بدستور بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق صوبے میں کھیلوں کی سرگرمیاں بھی 15 جولائی تک بند رہیں گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں