حکومتی ادارے نے مون سون سیزن کے دوران کورونا وائرس سمیت 9بیماریوں کے پھیلاؤ سے متعلق ہائی الرٹ اور دیگر 4 سے متعلق میڈیم الرٹ جاری کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 9 بیماریوں کے لیے ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے جن میں کووڈ-19۔ کریمین -کانگو ہیمرہیجک فیور( سی سی ایچ ایف)، ہیضہ، ڈینگی، لیشمینیاسس، ملیریا، خسرہ، پولیو اور ٹائیفائیڈ (ایکس ڈی آر ) شامل ہیں۔

ساتھ ہی 4 بیماریوں کے لیے میڈیم الرٹ جاری کیا گیا ہے جن میں چکن گنیا، ڈپتھیریا (بیکٹیریا سے ہونے والا انفیکشن)، مینینگو کوکل مینینجائٹس(گردن توڑ بخار) اور پرٹیوسس (کالی کھانسی) شامل ہیں۔

ایڈوائرزی میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوران کورونا وائرس اور سی سی ایچ ایف کے زیادہ پھیلاؤ کا امکان ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں