حکومت سندھ نےبین الاضلاعی (ایک ضلع سے دوسرے ضلع چلنے والی) ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے کہا کہ ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں چلنے والی تمام مسافر گاڑیوں کو ایس او پیز کہ تحت اجازت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں میں مسافروں کو 3 فٹ کا فاصلہ رکھنالازمی ہوگا، تمام مسافر کوچز، وینز اور بسوں میں ماسک, سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی ہوگا۔

اویس شاہ نے کہا کہ تمام مسافر گاڑیاں حکومت سندھ کے مقرر کردہ بس اڈوں سے نکلیں گی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

—فوٹو:امتیاز مغیری
—فوٹو:امتیاز مغیری

تبصرے (0) بند ہیں