نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع غربی کی یونین کونسلز میں 3 جولائی کو رات 12 بجے سے 17 جولائی کی شام 7 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔

ڈپٹی کمشنر کے نوٹی فکیشن کے مطابق مندرجہ ذیل یونین کونسلز میں لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے۔

گڈاپ ٹاؤن: یونین کونسل نمبر-5 سونگل میں گلشن معمار کے بلاکس ایکس، وائے اور زیڈ۔

کیماڑی ٹاؤن: یونین کونسل نمبر -3کیماڑی میں ڈاکس اور مجید کالونی۔

بلدیہ ٹاؤن: یونین کونسل نمبر-5 سعید آباد کے بلاک 5 جی، 5 جے اور اے 3۔

سائٹ ٹاؤن: یونین کونسل نمبر -4 میٹروول میں بلاک-ایک، 2، 3، 4 اور 5۔

اورنگی ٹاؤن: یونین کونسل نمبر-11 کے ایریا اے/بی اور یونین کونسل نمبر-12 ملت آباد، گلفام آباد اور علی گڑھ کالونی شامل ہیں۔

خبر کی مزید تفصیل یہاں پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں