سندھ میں متاثرین 90 ہزار سے زائد، ملک میں صحتیاب افراد کی تعداد فعال کیسز سے زیادہ

اپ ڈیٹ 03 جولائ 2020
پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد بھڑی ہے—فائل فوٹو: اے پی
پاکستان میں صحتیاب افراد کی تعداد بھڑی ہے—فائل فوٹو: اے پی

پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز روزانہ سامنے آرہے ہیں اور اب تک مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 779 تک پہنچ چکی ہے جبکہ 4 ہزار 592 لوگ لقمہ اجل بنے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی یومیہ تعداد میں اگرچہ کچھ حد تک کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی نئے کیسز اور اموات سامنے آرہی ہیں اور آج (3 جولائی) کو مزید 3250 افراد متاثر ہوئے جبکہ 77 اموات بھی رپورٹ ہوئیں۔

اس کے علاوہ ملک میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 8 ہزار 929 افراد شفایاب ہوگئے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ اس سے پہلی موت 18 مارچ کو ہوئی تھی۔

ملک میں پہلے کیس سے مارچ کے آخر تک تقریباً 2 ہزار کیسز اور 26 اموات ہوئی تھیں جبکہ اپریل میں یہ تعداد بڑھ کر 385 جبکہ کیسز ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئے تھے۔

اس کے علاوہ مئی میں کیسز کی تعداد میں کافی اضافہ ہوا اور یہ 31 تاریخ تک 71 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات 1500 سے بڑھ گئیں۔

تاہم جون میں صورتحال مکمل بدل گئی اور ایک ماہ کے دوران کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 12 ہزار اور اموات 4300 سے تجاوز کرگئیں۔

جولائی میں بھی نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور آج (جولائی) کو بھی مزید کیسز اور اموات رپورٹ ہوئیں۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 496 نئے کیسز اور 22 اموات سامنے آگئیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے کی صورتحال سے متعلق بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ہزار 27 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے ایک ہزار 496 کے نتائج مثبت آئے، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار 721 ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 22 اموات بھی ہوئیں جس سے مجموعی اموات ایک ہزار 459 تک پہنچ گئیں۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 216 نئے کیسز اور 35 اموات کا اضافہ ہوا۔

سرکاری سطح پر اعداد و شمار کے لیے قائم پورٹل کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 216 نئے کیسز کے اضافے سے مجموعی تعداد 78 ہزار 956 ہوگئی۔

اس کے علاوہ پنجاب میں مزید 35 افراد لقمہ اجل بن گئے جس سے کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1819 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس نے مزید 113 افراد کو متاثر کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں آنے والے ان نئے کیسز کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 13 ہزار 195 تک پہنچ گئی۔

تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی موت ریکارڈ نہیں کی گئی۔

خیبر پختونخوا

محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے صوبے میں کورونا کے مزید 336 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد 27 ہزار 506 ہوگئی۔

صوبے میں مزید 19 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار 2 ہوگئی ہے۔

بلوچستان

محکمہ صحت بلوچستان نے وبا کے 51 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 717 ہوگئی۔

صوبے میں جمعہ کو کورونا سے کوئی موت واقع نہیں ہوئی اور جاں بحق افراد کی تعداد 122 ہی ہے۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے مزید 13 متاثرین سامنے آئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گلگت بلتستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، یوں مجموعی کیسز 1524 تک پہنچ گئے۔

آزاد کشمیر

ملک میں اس وائرس سے سب سے کم متاثر علاقے آزاد کشمیر میں کورونا وائرس نے مزید 25 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد کا انتقال ہوا۔

ان اعداد و شمار کے بعد وہاں مجموعی کیسز کی تعداد ایک ہزار 160 تک پہنچ گئی۔

اس کے علاوہ مزید ایک فرد کے انتقال سے مجموعی اموات 33 تک جاپہنچی۔

صحتیاب افراد

ملک میں جہاں کورونا کیسز سامنے آرہے وہیں اس سے زیادہ تعداد میں لوگ صحتیاب بھی ہورہے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 8 ہزار 929 افراد شفایاب ہوگئے، یوں اس طرح اب تک ملک میں شفایاب ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 13 ہزار 623 تک پہنچ گئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 223779

اموات: 4592

صحتیاب: 113623

فعال کیسز: 105564

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں کیسز 90 ہزار 721 ہیں تو وہیں پنجاب میں 78 ہزار 956 تک کیسز پہنچ چکے ہیں۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 27 ہزار 506 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار 717 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 13 ہزار 195، گلگت بلتستان میں 1524اور آزاد کشمیر 1160 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں اموات کی صورتحال کچھ یوں ہے:

پنجاب: 1819

سندھ: 1459

خیبرپختونخوا: 1002

بلوچستان: 122

اسلام آباد: 129

آزاد کشمیر: 33

گلگت بلتستان: 28


پاکستان میں کورونا وائرس کیسز اور اموات

خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو کراچی میں سامنے آیا تھا اور 25 مارچ تک کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچ چکی تھی۔

تاہم اس کے بعد مذکورہ وائرس نے پاکستان میں اپنے پنجے گاڑنا شروع کردیے اور اب تک 2 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ اموات ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے پہلے کیس سے لے کر اب تک کیا صورتحال رہی اور کس روز کتنے کیسز اور اموات سامنے آئیں؟ مکمل تفصیل جاننے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں