فلپائن ایئر پورٹ کے ڈیپارچر میں پھنسے غیر ملکی مسافر کو 100 دن گزر گئے جس کے بعد انہیں اس فلمی کردار کا حقیقی روپ قرار دیا جارہا ہے جو 2004 میں بنی تھی جس میں ایک شخص امریکی کے ایئرپورٹ پر پھنس جاتا ہے۔

رومن ٹروفیمو 20 مارچ سے فلپائن کے منیلا ہوائی اڈے پر قیام کررہے ہیں۔

رومن ٹروفیمو بینکاک سے ایئر ایشیا کی پرواز سے منیلا پہنچے تھے۔

رومن ٹروفیمو نے بتایا کہ امیگریشن سے قبل ان کا پاسپورٹ لے لیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پابندیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا اور طیارہ انہیں تھائی لینڈ واپس نہیں لے جاسکا۔

دوسری جانب فلپائن نے انٹری ویزا کی سہولت ختم کردی جس کے بعد انہیں فلپائن میں عارضی طور پر داخلے کی اجازت نہیں مل سکی اور وہ فلپائن کے ڈیپارچر میں گزشتہ 110 دن سے پھنسے ہوئے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں