ایران نے کورونا وائرس سے مزید 200 ہلاکتوں کا اعلان کیا ہے جو مشرق وسطیٰ میں فروری میں وبا کے پھوٹنے کے بعد ایک روز میں سب سے زیادہ اموات ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی 'اے ایف پی' کے مطابق ایرانی وزارت صحت کی ترجمان سیما سعادت لاری نے سرکاری ٹی وی پر کہا کہ 'گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران بدقسمتی سے ہم نے 200 ہم وطنوں کو کھو دیا جس کے بعد ملک میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 931 ہوگئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'اموات میں اضافہ ہمارے بہت دردناک ہے اور یہ ہمارے رویے اور کاموں کا نتیجہ ہے۔'

تبصرے (0) بند ہیں