دبئی نے کورونا وائرس کے آخری مریض کو رخصت کرکے کنونشن سینٹر میں قائم اپنا واحد فیلڈ ہسپتال بند کردیا۔

خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق آخری مریض جاپان کا شہری تھا۔

ڈاکٹروں اور نرسوں نے کھڑ ے ہو کر اس کی رخصتی پر تالیاں بجائیں۔ واضح رہے کہ 3 ہزار بیڈ پر مشتمل فیلڈ ہسپتال اپریل میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے تیار کیا گیا تھا۔

جاپان شہری نے کہا کہ ’میں تمام لوگوں کو محتاط رویہ اختیار کرنے کی درخواست کرتا ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ میں صحتیاب ہو کر فیلڈ ہسپتال سے باہر جارہا ہوں‘۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں