حکومت کی جانب سے ہاٹ اسپاٹس قرار دیے جانے کے بعد راولپنڈی کے مزید 3 علاقوں کو 24 جولائی تک بند کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان 3 علاقوں سے 52 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے ڈھوک کھبہ سے 23، گلستان کالونی سے 16 اور رینج روڈ، لین نمبر 4، پی آئی اے کالونی سے 13 کیسز سامنے آئے تھے۔

ان علاقوں کے 84 ہزار 740 رہائشیوں کی نقل و حرکت کو محدود کردیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے 6 جولائی سے 13 جولائی تک علاقے بند کرنے کی سفارش کی تھی۔

تاہم حکومت پنجاب نے انتظامیہ کو 10 جولائی سے لے کر آئندہ 2ہفتے تک یہ 3 علاقے بند کرنے کی ہدایت کی۔

تبصرے (0) بند ہیں