اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ریسٹورنٹس کو ڈائن اِن (ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھانے کی) خدمات بحال کرنے کی اجازت دینے کے لیے ایس او پیز تیار کررہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کی تجاویز سننے کے بعد کیا جائے گا۔

بابر اعوان نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈائن اِن کی سہولت پر پابندی عائد کردی گی تھی لیکن حکومت صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ جات کی بحالی کی اجازت دے رہی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں