وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے وائس چانسلر اور ملک کے نامور طبیب ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے انتقال کی خبر پر دل گرفتہ ہوں، وہ کورونا وبا کے خلاف لڑتے ہوئے خود بھی اس کا شکار ہوگئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شعبہ طب میں ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وزیر خارجہ نے مرحوم کی مغفرت، ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

خیال رہے کہ آج صبح(15 جولائی کو) نشتر میڈیکل یونیورسٹی، ملتان کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا انتقال کرگئے تھے۔

تبصرے (0) بند ہیں