لاہور: حکام کی جانب سے شاہ پور کانجراں منڈی میں قربانی کے جانوروں کو لانے والے ٹرکوں کا داخلہ بند کرنے کے بعد ملتان روڈ پر کئی گھنٹے تک ٹریفک جام رہا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کے باعث لوگ قربانی جانوروں کو ٹرکوں سے اتار کر مویشی منڈی میں پیدل لےجانے پر مجبور ہوئے۔

اس حوالے سے ساہیوال سے تعلق رکھنے والے صفدر نے بتایا کہ ہم آدھی رات سے یہاں سڑک کنارے یہاں کھڑے ہیں کیونکہ ہمیں شاہ پور کانجراں میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جانور بھوک اور گرمی سے مرسکتے ہیں حکومت کو فوری طور پر ہمیں مارکیٹ میں داخل ہونے کی اجازت دینی چاہیے۔  

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں