راولپنڈی: ضلعی انتظامیہ نے واہ کنٹونمنٹ کے 2 وارڈز اور ٹیکسلا کی ایک یونین کونسل میں کووڈ-19 کے نئے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی اور ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤنز کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ان علاقوں میں 25 جولائی سے لاک ڈاؤن کی اجازت دینے کے لیے محکمہ داخلہ کو تجاویز ارسال کی جاچکی ہیں۔

پلان کے مطابق حکومت کی اجازت کے بعد 3 علاقوں میں 35 ہزار 747 خاندانوں کو گھروں تک محدود کیا جائے گا۔

مجوزہ علاقوں میں واہ کنٹونمنٹ کے وارڈ نمبر 3 اور 8 جبکہ ٹیکسلا کی یونین کونسل سرائے کالا شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں