ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کووڈ 19 کی عالمی وبا سے ہونے والی سماجی و معاشی نقصان کے دوران اپنے ردعمل کو مضبوط کرنے میں پاکستان کی مدد کے لیے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ عالمی بینک کے ساتھ متفقہ اس ترقیاتی پالیسی کی مالی معاونت سے حکومت کے ریسیلینٹ انسٹی ٹیوشنز فار سسٹین ایبل اکنامی (آر آئی ایس ای) پروگرام کو تقویت ملے گی، جس کا مقصد انسان سرمائے میں سرمایہ کاری کو تیز کرنا، معاشرتی حفاظت کے جال کو بڑھانا، ملک کے ہنگامی صحت کے ڈھانچے کو بہتر کرنا اور معاشی نمو کو فروغ دینا ہے۔

واضح رہے کہ آر آئی ایس ای پروگرام پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے پڑنے والے اثرات سے بحالی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات میں کا ایک حصہ ہے۔

بیان کے مطابق ممکن ہے کہ صحت بحران کے باعث ترقی پر طویل المدتی نتائج سامنے آئیں جس سے میکرواکنامک استحکام کے لیے ملک کی جانب سے کی گئی کوششوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں