جنوبی کوریا کی حکومت کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کو 8 لاکھ ڈالر کی معاونت فراہم کرے گی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے سفیر کواک سانگ جیو نے سیکریٹری اقتصادی امور ڈویژن نور احمد کو آگاہ کیا کہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے نقد رقم اور آلات کی صورت میں پاکستان کی معاونت کے لیے گرانٹ فراہم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ کورین انٹرنیشنل کارپویشن ایجنسی (کے او آئی سی اے)، کوریا واٹر ریسورسز کارپوریشن (کے-واٹر) اور کے ای این کمپنی، کے واٹر پہلے ہی مظفر آباد میں پٹرنڈ پاور پلانٹ آپریٹ کررہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں