پولیس پر حملے کا کیس: عذیر بلوچ اور ان کے ساتھی پر فرد جرم عائد

اپ ڈیٹ 28 جولائ 2020
عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران حملے کے الزام میں فرد جرم عائد کی— فائل فوٹو: حسین افضل
عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران حملے کے الزام میں فرد جرم عائد کی— فائل فوٹو: حسین افضل

کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لیاری آپریشن کے دوران پولیس پر حملے اور اقدام قتل کے مقدمے میں لیاری کے گینگسٹر عذیر جان بلوچ اور ان کے ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی۔

لیاری آپریشن کے دوران مبینہ گینگسٹر اور کالعدم پیپلز امن کمیٹی کے سربراہ عذیر بلوچ، امین بلیدی اور دیگر افراد پر پولیس اہلکاروں کے قتل کی کوشش، ان کی گاڑیوں کو نقصان پہنچانے اور فسادات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عذیر بلوچ کی جے آئی ٹی سے متعلق علی زیدی کا تہلکہ خیز انکشاف

انسداد دہشت گردی کے ایک جج نے ملزمان کے خلاف لگائے گئے الزامات کو پڑھ کر سنایا تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا اور مقدمہ لڑنے کا انتخاب کیا، عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو ہدایت کی کہ وہ 17 اگست کو اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں۔

یہ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 7 کے تحت بغدادی تھانے میں پولیس اسٹیشن میں فسادات، قتل کی کوشش، پولیس اہلکاروں کو روکنے کے لیے مجرمانہ فورس اور اایک پولیس وین کو نقصان پہنچانے کے جرم میں درج کیا گیا۔

پولیس نے 2012 میں لیاری میں آپریشن کے دوران عذیر اور اس کے ساتھیوں کے خلاف قتل، اقدام قتل اور پولیس پر حملے کے تقریباً 35 مقدمات درج کیے تھے۔

پاکستان رینجرز نے جنوری 2016 میں کراچی کے مضافات میں ایک چھاپے میں عذیر بلوچ کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا اور 90 دن کی حراست کے بعد نیم فوجی دستے نے انہیں تفتیش کے لیے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'آصف زرداری کا عذیر بلوچ اور لیاری گینگ وار پر ہاتھ تھا'

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے بھی ان سے تفتیش کی تھی اور اس نے جے آئی ٹی کے سامنے مبینہ طور پر 198 افراد کے قتل کا اعتراف کیا تھا، ایک جوڈیشل مجسٹریٹ نے اپریل 2016 میں فوجداری ضابطہ کی دفعہ 164 کے تحت ان کا اعترافی بیان بھی قلمبند کیا تھا۔

فوجی حکام نے غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو جاسوسی اور حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں اپریل 2017 میں کراچی سینٹرل جیل سے عذیر بلوچ کو حراست میں لیا تھا۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایک شخص کو کالعدم عسکریت پسند تنظیم کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

اے ٹی سی-XII کے جج نے محمد اسد قریشی عرف مُلن کو لیاقت آباد کے بندھانی کالونی میں ایک مسجد کے قریب اپریل میں تنظیم سپاہ صحابہ پاکستان کے لیے فنڈ جمع کرنے کا مجرم قرار دیا۔

جج نے اے ٹی اے 1997 کی دفعہ 11-ایچ (دہشت گردی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے) کے تحت 10 سال قید کی سزا سنائی اور 50،000 روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا سنائی۔

مزید پڑھیں: عذیر بلوچ کا جاسوسی، 198 افراد کے قتل کا اعتراف، جے آئی ٹی رپورٹ جاری

عدالت نے اسے اے ٹی اے کے سیکشن 11-F (ممبر شپ، حمایت اور اجلاسوں سے متعلق اجلاس) کی دو ذیلی دفعات کے تحت بھی ساڑھے 3 سال قید کی سزا سنائی اور جرمانہ بھی عائد کیا تاہم تمام سزائیں بیک وقت ساتھ چلیں گی۔

عدالت نے مشاہدہ کیا کہ استغاثہ نے ملزم کے خلاف اپنا مقدمہ کامیابی کے ساتھ ثابت کردیا چونکہ ملزم سے چندے کی کتاب کی بازیابی اور ملزم کی گرفتاری کی جگہ بغیر کسی شک و شبے کے ثابت ہوگئی ہے جبکہ اس کے کالعدم تنظیم سے وابستہ ہونے کی بھی تصدیق ہوگئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں